اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

’اگریہی شرمناک حرکت کرنی ہوتو اپنے بیٹوں کی شادیاں ہی نہ کروایا کرو‘باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے تہلکہ مچادیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ساس بہو اور نند بھاوج کے جھگڑے ہر گھر کی کہانی ہیں،لیکن عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد عامر کی اہلیہ فریال مخدوم بھی اپنے سسرال کے خلاف پھٹ پڑیں جن کو اس کی نند نے پھینٹی لگا دی ۔
برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق فریال مخدوم نے اپنی نند 25سالہ ماریہ کے ہاتھوں پٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ ”اگر تمہیں اپنے بیٹوں کی بیوی کے ساتھ برا سلوک ہی کرنا ہوتا ہے تو ان کی شادیاں ہی مت کیا کرو، میں ہمیشہ خاموش رہی ہوں لیکن سنجیدگی کے ساتھ یہ پیغام ہر ایک کے لیے ہے۔ جب آپ کسی اور کی بیٹی کو بیاہ کر لاتے ہو تو اس کے ساتھ اپنی بیٹیوں جیسا سلوک کیا کرو۔ اس طرح آپ کا بیٹا بھی بہت زیادہ خوش رہے گا اور آپ بھی۔“ فریال مخدوم نے مزید لکھا ہے کہ ”میرا شوہر ایک بیٹے اور بھائی کی حیثیت سے اس سے کہیں زیادہ اپنے گھروالوں کا حق ادا کر چکا ہے جتنا کوئی بیٹا یا بھائی کرتا ہے۔ اس کے باوجود اس کے ساتھ ایسا برا سلوک کیوں کیا جارہا ہے؟ حسد؟ یہ ایک قابل نفرت رویہ ہے۔“مزید براں فریال مخدوم نے عامر خان کی بہن ماریہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ” تمہارے بھائی کی اچھی بیوی بننے سوا میرا جرم کیا ہے؟ میں صبح 7بجے سے لے کر رات 12بجے تک کام (کیٹ واکس)کرتی ہوں، میرا شوہر کروڑپتی ہے لیکن میں پھر بھی کام کر رہی ہوں اور میں یہ اپنی مرضی سے کر رہی ہوں کیونکہ میں اس کی ’خون‘ کی کمائی کو کبھی ہاتھ نہیں لگا سکتی، حالانکہ مجھے اس کا حق حاصل ہے، اس کے باوجود مجھے اپنی نندوں کی نفرت کا نشانہ بننا پڑ رہا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق فریال مخدوم نے حال ہی میں بطور ماڈل اپنا کیریئر شروع کیا ہے۔ گزشتہ روز اس کا اپنی نند ماریہ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔ اس دوران یونیورسٹی کی طالبہ ماریہ نے فریال پر ہاتھ اٹھا دیا۔ ٹوئٹر پر فریال مخدوم کی ٹویٹس کے بعد ماریہ نے سنیپ چیٹ پر انہیں جواب دیتے ہوئے 4پوسٹس کیں۔ ماریہ نے لکھا کہ ”مجھے سوشل میڈیا پرکسی چیز کی وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اللہ تو دیکھ رہا ہے ناں۔“ اگلی پوسٹ میں ماریہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ”کیا میری شکل سے لگتا ہے کہ میں کسی کو پیٹ سکتی ہوں؟“واضح رہے کہ 30سالہ باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کی 2013ءمیں شادی ہوئی تھی اور ان کی 2سال کی بیٹی بھی ہے۔
Snaps