جسٹس میاں ثاقب نثار نئے چیف جسٹس آف پاکستان مقرر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس میاں ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کردیا گیا ہے۔ وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس میاں ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کر دیا ہے۔ وزارت قانون نے جسٹس ثاقب نثار کی تقرری کا نوٹی فکیشن صدر ممنون حسین کی منظوری سے جاری کیا۔ جسٹس میاں ثاقب نثار رواں ماہ 30 دسمبر کو ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور 17 جنوری 2019 تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی رواں ماہ کی 30 تاریخ کو اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔