اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میئر شپ سے پہلے بلدیہ اعلی گوجرانوالہ میونسپل کارپوریشن دفاتر کی بحالی کا سلسلہ شروع

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)میئر شپ سے پہلے بلدیہ اعلی گوجرانوالہ میونسپل کارپوریشن دفاتر کی بحالی کا سلسلہ شروع۔ چاروں ٹائونز نے اپنا بستر بوریا باندھ لیا۔ جبکہ چاروں ٹائونز میں بطور ڈیلی ویجز تعینات ہونیوالے تمام غریب ملازمین کو یکسر طور پر فارغ کر کے ان کے بال بچوں کو فاقہ کشی میں مبتلا کر کے رکھ دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات ‘احکامات کی روشنی میں سابق کمشنری میونسپلٹی نظام کی مکمل بحالی کیلئے ضلع کونسل گوجرانوالہ اور میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کو 1979 ء ایکٹ کے تحت بحال کیا جا رہا ہے تاکہ نئے میئر ‘ڈپٹی میئرز ‘چیئرمین اور وائس چیئرمین ضلع کونسل وغیرہ کی تعیناتی کیلئے تمام لائحہ عمل مکمل کر لیا جائے ۔میئر سے پہلے چیف کارپوریشن آفیسر اور ڈپٹی کارپوریشن آفیسر بلدیاتی نظام چلائینگے ۔ ذرائع کے مطابق میئر شپ کیلئے انتخابات 25 دسمبر 2016 ء کے بعد متوقع ہیں ۔ جبکہ شہر کے اہم سیاسی گروپ اپنے اپنے امیدوار برائے میئر گوجرانوالہ کیلئے بلند و بانگ دعوئوں کے سایہ تلے پرامید نظر آ رہے ہیں ۔