اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ٹی ایم اے نندی پور ٹائون میں تعینات اہلکاروں کے ٹائوٹوں ‘ایجنٹوں کے ساتھ گٹھ جوڑ،عوام ذلیل و خوار ہونے لگے

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ٹی ایم اے نندی پور ٹائون کے کمپیوٹرائزڈ برتھ اینڈ ڈیتھ برانچ میں تعینات اہلکاروں کے ٹائوٹوں ‘ایجنٹوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ‘جبکہ مرد ‘خواتین لائنوں میں کھڑا ہو کر دن بھر ذلیل و خوار ہونے لگے ۔ رشوت مافیا ایجنٹوں اور فراڈیوں نے برانچ اہلکاروں کیساتھ مل کر لوٹ مار کی اندھیر نگری مچا رکھی ہے بلاوجہ اعتراض اور ریکارڈ نہ ملنے کا بہانہ بنا کر اپنے مخصوص ایجنٹوں کے ذریعے بھاری رشوت وصولی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جبکہ شوکت پہاڑیا نامی فراڈیا جو کہ محکمہ تعلیم کا ریٹائرڈ قاصد ہے درجنوں شہریوں کو پرچی پیدائش ‘اموات بنوا کر دینے کے نام پر بھاری رقمیں بٹور کر فرار ہو گیا جس پر متاثرہ درجنوں مرد ‘خواتین کا ٹی ایم او آفس کے سامنے شدید احتجاج ٹائون انتظامیہ کی طرف سے شوکت پہاڑیہ نامی فراڈیئے ایجنٹ کیخلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے رپوٹ تیار کر لی گئی ہے ۔ شہریوں نے ڈی سی او ‘کمشنر گوجرانوالہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نندی پورٹائون کے شعبہ پیدائش ‘اموات میں رشوت خور مافیا اہلکاروں ‘ایجنٹوں کے خاتمہ کیلئے سفید کپڑوں میں خفیہ پولیس تعینات کی جائے تاکہ سادہ لوح مرد ‘خواتین رشوت خور اہلکاروں اور ان کے ایجنٹوں کے ہاتھوں لٹنے سے محفوظ رہ سکیں ۔