اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

طیارہ حادثہ میں 47افراد کی شہادت افسوسناک ہے‘محمود الحسن ککے زئی

ہماری ریاست میں حادثات سے کوئی سبق نہیں سیکھتا‘سینئر راہنما تحریک انصاف
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف محمود الحسن ککے زئی نے کہا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثہ میں 47افراد کی شہادت افسوسناک ہے ‘سانحات کی ایک طویل تاریخ اس بد نصیب ملک کے حصے میں آئی ہے ،ہماری ریاست میں حادثات سے کوئی سبق نہیں سیکھتا،آج ہمارے کردار کی وجہ سے ہماری دعائیں بھی ہمارے منہ پر ماری جا ری ہیں‘ان خیالات کااظہار انہوںنے قلعہ دیدارسنگھ میں منعقدہ اجتماعی فاتحہ خوانی کی تقریب میں کیا،انہوں نے کہا کہ ایسے حادثات کے بعد ریاست کہاں ہے کسی کو کچھ سمجھ نہیں آتی،ہمارے ملک کو سزا قدرت نے ودیت کر دی ہے ،بارشیں نہیں ہو رہی ،زمین بھی ہمارے لیے تنگ ہے ،اچھے لوگوں کو دنیا سے اٹھ جانا مقام فکر ہے ،اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔