اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عدالت کے حکم پر 2پولیس ملازمین سمیت7افراد کیخلاف مقدمہ درج

پولیس ملازمین کو بچانے کیلئے ہمیں انکوائری کے نام پر ذلیل کر رہی ہے‘درخواست گزار محمد ارشد
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)عدالت کے حکم پر 2پولیس ملازمین سمیت7افراد کیخلاف مقدمہ درج‘پولیس ملازمین کو بچانے کیلئے ہمیں انکوائری کے نام پر ذلیل کیا جارہاہے‘درخواست گزار ‘تفصیل کے مطابق قلعہ جھنڈا سنگھ کے رہائشی پولیس ملازم وارث ‘آصف کا اپنے ہی گائوں کے ارشد کیساتھ اراضی اور لین دین کا تنازعہ ہے اسی رنجش پر دو ماہ قبل ریاست اور واصف کا جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجہ میں ریاست زخمی ہو گیا تواسکے بھائی وارث‘عباد نے اپنے ساتھیوں ندیم‘مزمل‘عابد ‘آصف وغیرہ نے واصف کو سربازار تشدد کا نشانہ بنایا اور شدید زخمی کر دیا تھانہ کامونکی صدر نے وارث کی مدعیت میں واصف کیساتھ آصف ‘ارشد‘محمود وغیرہ پر بھی مقدمہ درج کر لیا جبکہ زخمی واصف کا مقدمہ درج نہ کیا جس پر واصف نے عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کر دی عدالت نے حالات وواقعات کا جائزہ لینے کے بعد 2پولیس ملازمین سمیت 7افراد پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاتی کر دئیے اندراج مقدمہ کے بعد انصاف نہ ملنے پر مضروب کے اہل خانہ نے آر پی او گوجرانوالہ کو ایک درخواست دیدی جس کی انکوائری ایس پی صدر کو کرنے کے احکامات دئیے گئے درخواست کے مطابق ایس پی صدر نے دونوں فریقین کو انکوائری کے لیے بلایا اور پولیس ملازمین کیساتھ جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں ذلیل وخوار کرنا شروع کر دیا اور صبح سے لیکر شام اذان مغرب تک ہمیں دفتر کے باہر کھڑا رکھا گیا اور غلط زبان استعمال کی گئی درخواست گزار نے دوبارہ آر پی او گوجرانوالہ کو درخواست دی اور استدعا کی کہ ان کی انکوائری اپنی نگرانی میں سی پی او گوجرانوالہ سے کروائی جائے۔