اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انسانی حقوق سے آگہی کا شعور اُجاگر کرنے کیلئے کالج چوک سے سرور شہید لائبریری تک واک

جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حقوق انسانی کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ بہبودِ آبادی کے زیر اہتمام عوام الناس میں انسانی حقوق سے آگہی کا شعور اُجاگر کرنے کیلئے کالج چوک سے سرور شہید لائبریری تک واک کی گئی واک کی قیادت ڈسٹرکٹ آفیسر بہبودِ آبادی ملک نصیر احمد کربلائی اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محترمہ نبیلہ ملک اور تحصیل پاپولیشن آفیسر چوہدری محمد شاہد نے کی۔ واک میں محکمہ بہبودِ آبادی کے سٹاف کے علاوہ مختلف سکولوں کے طلباء اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واک کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر بہبودِ آبادی ملک نصیر احمد کربلائی نے واک کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اُنھوں نے بتایا کہ ہر انسان پر لازم ہے کہ وہ اپنے معاشرتی حقوق سے آگاہ رہے اور اُن کے حصول کیلئے بمطابق قانون جدوجہد کرے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی او سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک نے کہا کہ اسلام نے 14سو سال قبل مساوی حقوق کا تصور پیش کیا تھا نبی کریم ﷺ نے واشگاف الفاظ میں فرمایا کہ کسی عربی کو عجمی پر یا کسی عجمی کو عربی پر فوقیت نہیں ہے سب کے حقوق برابر ہیں۔ اُنھوں نے بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا شرکاء سے پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عقیلہ تبسم نے بھی خطاب کیا۔