اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

طیارہ حادثہ،جنید جمشید کی اہلیہ اور پائلٹ صالح جنجوعہ کی میت شناخت کے بعد اہل خانہ کے حوالے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والی جنیدجمشید کی اہلیہ اور پائلٹ کی صالح جنجوعہ کی میت شناخت کے بعد دونوں نے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے تاہم جنید جمشید کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے بعد قسمت طیارے اے ٹی آر 45 کے پائلٹ شہد کیپٹن صالح جنجوعہ کی میت ان کے بھائی میجر آصف جنجوعہ نے وصول کی۔ پائلٹ صالح جنجوعہ کی شناخت دانتوں کے اگزامینیشن سے ممکن ہوئی۔دوسری جانب معروف مذہبی اسکالر اور نعت خواہ جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جمشید کی میت ان کی والدہ ڈاکٹر یاسمین نے اسپتال انتظامیہ سے وصول کی۔طیارے میں جنید جمشید بھی سوار تھے، تاہم ابھی ان کی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔ نیہا جمشید کو ان کے دانتوں کے اسکین کے ذریعے شناخت کیا گیا، امکان ہے کہ آج جنید جمشید کی شناخت بھی ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں معروف نعت خواں جنید جمشید، ڈی سی او چترال سمیت 47 افراد شہید ہوگئے تھے، بیشتر لاشیں جلنے کے باعث شناخت کے قابل نہیں رہیں، ڈی این اے کے ذریعے شناخت کا عمل جاری ہے جس دوران اب تک 12افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور 11 میتیں اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہیںتاہم آسٹریا کے باشندے کے اہل خانہ سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکاہے۔آسٹریائی شہری کی شناخت ٹانگ کی ہڈی کے مصنوعی جوڑ سے شناخت کیا گئی ۔