اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کنگنارناوت نے ہیرتک روشن کو لکھے خطوں پر لمبے عرصےکے بعد خاموشی توڑ دی

ممبئی (شوبزڈیسک)فلم گینگسٹر سے شہرت کی بلدیوں کو چھونے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی 2017میں شادی کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق کنگنا رناوت کا کہناہے کہ وہ 2017میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں لیکن کنگنا رناوت نے فی الحال دولہے کا نام بتانے سے انکار کر دیاہے۔کنگنا رناوت کا کہناتھا کہ وہ نئے سال کی آمد پر ایک نئی شروعات کرنا چاہتی ہیں ۔کنگنا رناوت کا کہناتھا کہ جو خط انہوں نے بالی ووڈ اداکار ہیرتک روشن کو لکھے انہیں بری طرح دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا گیا ،اس وقت میں اپنے آپ کو پوری دنیا کے سامنے برہنہ محسوس کر رہی تھی اور اس کی وجہ سے میں راتوں کو روتی بھی تھی جبکہ لوگوں نے میرا مذاق بھی بنایا لیکن میں نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ۔