اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جماعت اسلامی موروثیت سے پاک واحد اسلامی جمہوری جماعت ہے:لیاقت بلوچ کا ورکرز کنونشن سے خطاب

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی پی پی 122 سیالکوٹ کے تحت ا یک عظیم الشان ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا گیا ، جماعت اسلامی کے متوقع امیدوار سابق ایم پی اے ارشد محمود بگو ایڈووکیٹ کے حلقہ انتخاب میں منعقدہ اس ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت مہنگائی، غربت، لا قانونیت اور کرپشن کے گرداب میں گھرا ہوا ہے ۔ عوام کے لیے زندگی دو بھر ہو چکی ہے اس ماحول میں جماعت اسلامی ہی وہ واحد اسلامی، جمہوری ، سیاسی اورموروثیت سے پاک جماعت ہے جو اپنے با صلاحیت اور سنجیدہ کارکنوں کے ذریعے ملک کو اس گرداب سے نجات دلا سکتی ہے اور حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کر سکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سینکڑوں سینیٹرز، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، لوکل گورنمنٹ کے چیئر مینوں اور کونسلرز نے منتخب ہوکر اپنا حقِ نمائندگی پوری دیانتداری اور محنت سے ادا کیا اور کسی ایک بھی فرد کے ماتھے پر کرپشن یا بد دیانتی کا داغ نہیں ملے گا ۔ آنے والے انتخابات میں جماعت اسلامی بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا پروگرام وضع کر چکی ہے ، سیالکوٹ سے صوبائی اسمبلی میں ارشد محمود بگو کی کارکردگی اس کے با صلاحیت اور مخلص ہونے کی آئینہ دار ہے اور عوامی خدمات کے حوالے سے ان کے مخالفین بھی اس کے معترف ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام جماعت اسلامی کے امیدواروں کو اپنے ووٹ سے منتخب کریں تا کہ ان کے مسائل حل ہو سکیں ۔ کنونشن سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور اسلام آباد کے سابق ایم این اے میاں محمد اسلم اور ارشد محمود بگو نے بھی خطاب کیا ۔