اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

میلاد النبیﷺ سے دنیا میں دہشت گردی اور قتل ناحق کا خاتمہ ہوا، میلاد منانے والے سیرت النبیﷺ کے ہر پہلو پر ایمان رکھتے ہیں:پیر تبسم بشیر اویسی

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)لاکھوں محافل میلاد سجا کر عاشقان رسول ﷺ نے وفاداریٔ مصطفیٰ ﷺ کا حق ادا کر دیا۔غلامیٔ رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ مسلمان با کردار اور با عمل بن جائیں ۔میلاد والے آقا ﷺ کے امتی سے محبت و رواداری ،امن و شانتی اور اخلاق و عاجزی کی خوشبو آنا ضروری ہے ۔میلاد النبی ﷺ سے دنیا میں دہشت گردی اور قتل نا حق کا خاتمہ ہوا ۔ایک دوسرے کے خون کے پیاسے رشتۂ اخوت سے آشنا ہوئے ۔ایک قوم اور ایک ملت کا تصور اجا گر ہوا ۔رنگ و نسل کے تفاخر اور حسب و نسب کے زعم کو قدموں تلے روند ڈالا ۔نبی کریم ﷺ نے فضیلت کا معیار تقویٰ قرار دیا ۔ آج بم دھماکوں سے بے گناہ افراد کو قتل کرنے والے خود اور اپنے پیروکاروں کو جہنم کا ایندھن بنا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے مرکزی جامع مسجد حنفیہ نقشبندیہ رضویہ چوبارہ میں دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جو ایک خدا ،ایک رسول ﷺ ،ایک قرآن پر ایمان رکھتا ہے وہ فرقوں کی بنیاد پر یا اپنے مخصوص نظریات کی بنیاد پر دوسروں کو قتل نہیں کرتا ۔ سوادِ اعظم اہلسنت نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے ۔ جشن میلاد النبی ﷺ منانے والے سیرت نبی ﷺ کے ہر پہلو پر ایمان رکھتے ہیں ۔شدت پسند ملک و قوم اور اسلام کو بدنام کر رہے ہیں ۔آمد رسول ﷺ عروج انسانیت کا باعث بنی ،فخر انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ شاہکار قدرت اور راہبر آدمیت بن کر دنیا پر ظہور پذیر ہوئے ۔قومِ مسلم تا قیامت اللہ تعالیٰ کے حبیب ﷺ کے میلاد پر خوشیاں منا کر اظہار تشکر کرتے رہیں گے ۔ سیرت طیبہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں راہنمائی کا لازوال اثر رکھتی ہے ۔رحمت عالمی ﷺ کی بعثت مومنین پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے ۔ملت اسلامیہ پستی سے نکلنے کے لئے سربلندی حاصل کرنے کے لئے سنت رسول ﷺ کو اپنائے ۔عظمت مصطفیٰ ﷺ کے ترانے تا حشر زبان زد عام رہیں گے ۔