اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سیالکوٹ: بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل، نومنتخب چیئرمین، وائس چیئرمین ، میئر، ڈپٹی میئر نے حلف اٹھا لیا

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)ضلع کونسل سیالکوٹ کی چیئر پرسن، وائس چیئرمینوں اور میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے میئر اور ڈپٹی میئر نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل سیالکوٹ کی چیئرپرسن حنا ارشد وڑائچ، وائس چیئرمینوں ملک ضیافت علی اعوان، چودھری جمیل اشرف اور رضا سبحانی سے ریٹرنگ آفیسر /اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ میثم عباس نے انوار کلب آڈیٹوریم سیالکوٹ میں حلف لیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر /ڈی سی او ڈاکٹر آصف طفیل ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی، محسن اشرف،ارشد وڑائچ، رانا لیاقت علی، رانا افضل، چودھری طارق سبحانی، رانا عبدالستار خاں،ایم ایل اے چودھری محمد اسحاق، صدر یوتھ ونگ اوورسیز پاکستانیز علی زاہد، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مقبول الٰہی ، صدر پی ایم ایل این PP121رانا عارف ہرناہ اور نوید اشرف بریار کے علاوہ اراکین ضلع کونسل سیالکوٹ نے شرکت کی ۔ میونسپل کارپویشن سیالکوٹ کے نومنتخب میئرچودھری توحید اختر اور ڈپٹی میئرچودھری بشیر احمد سے ان کے عہدے کا حلف ریٹرنگ آفیسر /ڈی او پلاننگ محمد عبدالرؤف نے جناح ہال قلعہ میں لیا۔ تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، ذوالفقار غوری، ضلعی صدر مسلم لیگ ن سیالکوٹ ادریس احمد باجوہ، جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا، ضلعی صدر زکوۃ و عشر کمیٹی سیالکوٹ میاں سہیل اقبال، صدر یوتھ ونگ فاروق گھمن، جنرل سیکرٹری تنویر چودھری، ٹی ایم او سیالکوٹ ظفر قریشی ،پی آر او عابد شجاع چیمہ ، چیئرمین سیال ملک اشرف ، نصرت جمشید ملک اور بلقیس رانی کے علاوہ ممبران میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر /ڈی سی او ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ حکومت پنجاب نے بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے بلدیاتی نمائندوں کو خصوصی اختیارات تفویض کئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 2جنوری سے صوبے میں نیا بلدیاتی نظام رائج کردیا جائے گا۔ انہوں نے ضلع کونسل کے نومنتخب نمائندوں کو اپنے عہدوں کا حلف لینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے مبارکباد کے خطوط دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری سے انجام دیں گے ۔ڈی سی او نے صوبائی وزیر بلدیات اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ کی جانب سے چیئرپرسن اور وائس چیئرمینز ضلع کونسل سیالکوٹ کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔ نومنتخب چیئرپرسن حنا ارشد وڑائچ اور میئر میونسپل کارپویشن سیالکوٹ چودھری توحید اختر نے حلف لینے کے بعد مسلم لیگ ن کے مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔ IMG_6875

IMG_6876