اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستانی شہریوں کے اغواءکا معاملہ ترکی میں پاکستانی سفارتی مشنز نے ترک حکام کے سامنے اٹھایاہے:دفتر خارجہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستانی شہریوں کے اغواءکا معاملہ ترکی میں پاکستانی سفارتی مشنز نے ترک حکام کے سامنے اٹھایاہے اور ترک حکام نوجوانوں کی بازیابی کیلئے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ حکومت نوجوانوں کے اغوائے برائے تاوان سے متعلق میڈیا رپورٹس سے آگاہے اور ترکی میں پاکستانی سفارتی مشنز نے معاملہ ترک حکام کے ساتھ اٹھایاہے۔دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ ترک حکام نوجوانوں سے متعلق مکمل تعاون کرہے ہیں ۔ واضح رہے کہ ترکی میں چار پاکستانی شہریوں کو اغواءکر لیا گیاہے جو کہ 30دن سے اغواءکاروں کے پاس ہیں ،نوجوانوں کے اہل خانہ کا کہناہے کہ اغواءکاروں نے فی کس 10لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیاہے اور تشدد کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے ۔اغواءہونے والوں کے نام ذیشان ،عابد،عثمان اور عدیل ہیں جن میں سے دو کا تعلق وزیرآباد اور دو کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے ۔چاروں نوجوان 8ماہ پہلے ترکی گئے تھے ۔