اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جرمنی کا الٹا کیفے جہاں ہرچیزالٹی دکھائی دیتی ہے

برلن (ویب ڈیسک) جرمنی میں ایک ایسا کیفے بنایا گیا ہے جہاں ہر شے الٹی ہے اور اس کیفے کو بڑی مہارت سے اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ گمان ہوتا ہے کہ کسی نے ایک مکان کو الٹا کر رکھ دیا ہو۔ وارٹہائیم میں واقع ٹوپل روڈسائیڈ کیفے اس سال عوام کے لیے کھولا گیا ہے۔ افتتاح کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کے لیے یہاں آرہی ہیے۔ باہر سے یوں گمان ہوتا ہے کہ گھر اپنے سر کے بل الٹا دھرا ہے جب کہ کار عمارت کے سب سے اونچے حصے پر پارک کی گئی ہے۔ 384CE76000000578-3787509-image-a-37_1473780824812 صرف یہی نہیں، اس گھر میں داخل ہونے پر لوگ مزید حیران رہ جاتے ہیں۔ اندر سے گھر کی ہرشے الٹی ہے اور گویا وہ چھت سے جڑی ہوئی ہے۔ باتھ روم میں جائیں تو بیسن، ٹوائلٹ اور واش ٹب بھی اوپر دکھائی دیتے ہیں اور یوں گمان ہوتا ہے کہ وہ آپ کے سر پر دھرے ہیں۔ 1311-destinations-HCMC-up-630 اسی طرح باورچی خانے کی ہر شے بھی چھت سے لٹکی دکھائی دیتی ہے، کھانے پینے کی اشیا، بچوں کے کھلونے سب الٹے دکھائی دیتے ہیں۔ سیاح آکر جب یہاں کیمرہ گھما کر تصویر کھنچواتے ہیں تو ہر شے گویا معلق دکھائی دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اس گھر کے ایک ایک چپے پر درجنوں تصاویر لیتے ہیں۔ dc-Cover-bsuhs43luvmltck5vvgtrpmna3-20160910123208.original