اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مردوں کے مقابلے میں خواتین فیس بک پر شائستہ، دوستانہ زبان استعمال کرتی ہیں: رپورٹ

لندن (دلچسپ ڈیسک) برطانوی محقیقین کاکہنا ہے کہ مرد اور خواتین فیس بک پر مختلف طریقے سے بات چیت کرتے ہیں اور مردوں کے مقابلے میں عورتوں کی طرف سے فیس بک پر استعمال کی جانے والی زبان زیادہ دوستانہ، شائستہ اور قابلِ قبول ہوتی ہے۔ برطانیہ میں کیے جانے والے سروے کے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ فیس بک پرخواتین خود کو زیادہ پر اعتماد پیش کرتی ہیں، اور مردوں کے مقابلے میں تھوڑی زیادہ ”دبنگ“ نظر آتی ہیں۔ محققین کے مطابق جدید تحقیق سے پتا چلا ہے کہ مردوں کی طرف سے فیس بک پر زیادہ تر استعمال کی جانے والی زبان سرد، بے لاگ اور مخالفت پر مبنی ہوتی ہے۔تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ خواتین زیادہ گرم جوش، لیکن مردوں سے کم پراعتماد نہیں۔ محققین نے 65 ہزار سے زائد فیس بک صارفین کے تقریباً ایک کروڑ پیغامات اور سٹیٹس اپ ڈیٹس میں استعمال کی جانے والی زبان کا تجزیہ کیا ہے۔ محققین نے دریافت کیا کہ خواتین کی طرف سے استعمال کی جانے والی زبان زیادہ ہمدردانہ اور نرم تھی۔ انہوں نے بتایا کہ عورتوں نے اپنی بات چیت میں کثرت سے اپنے دوستوں، خاندان اور سماجی زندگی کا حوالہ دیا تھا جبکہ ان کے مقابلے میں مردوں نے زیادہ قسمیں کھائیں اور جھگڑے والی زبان کا استعمال کیا اور لوگوں سے زیادہ اشیاءپر تبادلہ خیال کیا۔ عورتوں کی طرف سے استعمال کئے جانے والے الفاظ میں شکرگذار، پرجوش، خوشی، بیٹی اور سالگرہ مبارک شامل تھے۔