اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,581FansLike
9,999FollowersFollow
568,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹرمپ کے مخالفین نے تنقید کیلئے الیکٹرانک سائن بورڈ زہیک کر لیئے

ٹیکساس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی امیدوار کی جنگ میں لڑنے والے امیدوا ر تو زور آزمائی میں مصروف ہیں ہی ،امیدواروں کے حامی و مخالفین بھی اپنی پسند و ناپسند کے اظہار کے نت نئے طریقے سامنے لا رہے ہیں۔گارڈین کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا ہے جہاں ممکنہ طور پر ڈیموکریٹ کے حامی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین نے الیکٹرانک سائن بورڈز ہیک کر لیے ۔ سائن بورڈز پر ڈیمو کریٹ امیدوار برنی سینڈرز کی حمایت میں کہاگیا کہ برنی ملک کے صدر ہیں ۔جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت میںکرتے ہوئے انہیں نازی اورملک کے لیئے خطرہ قرار دیا گیا۔دوسری جانب کیلی فورینا کے گورنر جیری براون نے ڈیمو کریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب 7 جون کو کیلیفورنیا میں پارٹی کے اہم پرائمری انتخابات ہو رہے ہیں۔ جیری براون کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی خطرناک صدارت سے بچنے کے لیے ہیلری کلنٹن کو امیدوار چننا ہی واحد راستہ ہے ۔