اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے میں تاجر طبقہ انتظامیہ کا ساتھ دے: لیاقت علی چٹھہ

گجرات(فرحان مرزا سے)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں تاجر برادری منافع کی شرح کم سے کم رکھے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت اور انتظامیہ کا ساتھ دے، اشیائے خورد و نوش کی قیمتو ں پر عمل درآمد یقینی، رمضان بازاروں میں تمام اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنرز نورالعین، ذوالفقار باگڑی، صدر انجمن تاجراں جاوید بٹ، مختلف تاجر تنظیموں کے راہنمائوں حافظ عزیز الرحمان،شیخ فضل باری، ملک سرفراز، شیخ شاہد انور،حاجی ریاض ابراہیم،کریانہ، دودھ فروشوں، قصابوں، ہول سیلرز اور دیگر تنظمیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ 3جون سے ضلع بھر میں 10رمضان بازار فنکشنل ہو جائیں گے، ایسی اشیاء خورد و نوش جن پر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے وافر مقدار میں ان رمضان بازاروں میں موجود ہونی چاہیں۔ انہوںنے کہا کہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی آج ہونیوالی میٹنگ کی سفارشات کی روشنی میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا تعین کرکے ہول سیل اور پرچون اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا الگ الگ تعین کر دیا جائے گا اور دونوں کی الگ الگ رنگ میں ریٹ لسٹ پورے ضلع میں فراہم کر دی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں فروٹ و سبزی منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کی نگرانی ریونیو افسران اور مارکیٹ کمیٹی کا عملہ کرے گا جبکہ تمام منڈیاں اپنے علاقہ میںپھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کے تعین کی ذمہ دار ہوں گی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہ ماہ رمضان المبارک میں پرائس مجسٹریٹس کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے تاہم انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ کسی تاجر کے ساتھ زیادتی ہرگز نہیں ہونی چاہیے۔ اجلاس میں تاجروں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے اپنی تجاویز پیش کیں۔