اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب ثقافتی امن میلہ و پرفارمنس ایوارڈ شوایشیاء تھیٹر گوجرانوالہ میں ہوگا

گوجرانوالہ ( بیورورپورٹ) گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام معروف دانشور کالم نگار وفنکار عنائت حسین بھٹی مرحوم کی برسی کے سلسلہ میں ’’پنجاب ثقافتی امن میلہ و پرفارمنس ایوارڈ شو‘‘ 2جون کو ایشیاء تھیٹر گوجرانوالہ میں 4بجے منعقد کیا جا رہا ہے۔پروگرام میں گلوکارہ میڈم افشاں، فوک گلوکار عنائیت حسین بھٹی، سائیں اعجاز، شوکت علی بھٹی، بابر بھٹی اور نوید یعقوب پرفارم کریں گے۔فلم اسٹار بہار بیگم، نغمہ بیگم، اسد بخاری، مصطفی قریشی اور اعجاز درانی خصوصی شرکت کریں گے جبکہ اس موقع پر ندیم عباس اور وسیم عباس پسران عنائت حسین بھٹی بھی موجود ہوں گے۔یہ پروگرام سیال ویلفئیر ایسوسی ایشن پاکستان کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔ تقسیم انعامات و ایوارڈ بھی پروگرام کا حصہ ہو گا۔