اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آج سےیوٹیلی سٹورزپررمضان ریلیف پیکیج کا اطلاق، 1300 اشیاءکی قیمتیں کم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز میں آج سے رمضان ریلیف پیکیج کے اطلاق کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی کے مطابق رمضان پیکیج میں 1,300 سے زائد اشیاءکی قیمتوں میں 5 سے فیصد کمی کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز میں آج سے دالیں اوپن مارکیٹ کی نسبت 7 سے 40 روپے فی کلو سستی ملیں گی اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے جبکہ آٹے کے تھیلے پر 80 سے 100 روپے کی رعایت دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت 5 روپے فی کلو بیس کی قیمت میں 30 روپے فی کلو، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 10 روپے فی کلو، چائے کی پتی کی قیمت میں 87 روپے فی کلو، دودھ کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر، کھجور کی قیمت 40 سے 60 روپے فی کلو اور مشروبات کی فی بوتل 18 سے 30 روپے کم کر دی گئی ہے۔اس طرح یوٹیلٹی سٹورز سے چینی 60 روپے فی کلو ، گھی 115 روپے، کوکنگ آئل 152 روپے، دال چنا 120 روپے، دال مونگ 148 روپے، دال ماش 273 روپے، خشک دودھ 102 روپے، چاول 72 روپے، مشروبات 152 روپے فی بوتل اور چائے 603 روپے میں ملے گی۔