اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی لوہاراں کو مکمل فنکشنل کردیا گیا، ڈی سی اوسیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی لوہاراں کو مکمل فنکشنل کردیا گیا اور یہاں کے آپریشن تھیٹر میں چھوٹے ، بڑے آپریشن شروع کردیئے گئے۔ یہ بات انہوں نے آج ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی لوہاراں کے دورہ کے دوران علاج کی غرض سے آئے ہوئے شہریوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈی سی او سیالکوٹ نے ٹی ایم کیو کوٹلی لوہاراں میں گائنہ کالوجسٹ ، سرجن اورانیتھسیاکی خالی آسامیوں کو پُر کردیا گیا ہے اور آج ہسپتال میں پہلا سی ۔سیکشن (آپریشن)کامیابی سے کیا گیا ہے جس پر ہسپتال انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ کے چاروں ٹی ایم کیو ہسپتال پسرور، سمبڑیال، ڈسکہ اور کوٹلی لوہاراں میں 24گھنٹے ہر طرح کی ایمرجینسی میں مریضوں کو ادویات سمیت علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ او پی ڈی اور وارڈ ز میں بھی مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں اور اس امر کو یقینی بنانے کیلئے وہ باقاعدگی سے ہسپتالوں کے دورے کررہے ہیں ۔ڈ ی سی او نے اس موقع پر موجود محکمہ صحت کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں تمام طبی آلات کو چالو حالت میں رکھا جائے اور خراب آلات کو فوری ٹھیک کروایا جائے تاکہ مریضوں کو اپنے ٹیسٹوں کیلئے کوفت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔