اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نادرا کی رپورٹ حیران کن، خواجہ آصف کی وکٹ بھی گرنے والی ہے: عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی وکٹ بھی گرنے والی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق اپنی ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 110کے ووٹوں کے بارے میں نادرا کی رپورٹ حیران کن ہے۔ یہ رپورٹ این اے 154اور این اے 122سے ملتی ہے۔ہارنے اور جیتنے والے امیدوار میں 20ہزار ووٹوں کا فرق ہے ۔عمران خان نے مزید کہا کہ 35ہزار سے زائد ووٹوں کی تصدیق نہ ہو سکی ہے ان ووٹوں کا ریکارڈ ہی غائب ہے۔۔ ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔