اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یونین پر پابندی طلباء حقوق پر ڈاکہ ہے، اے ٹی آئی آج یوم سیاہ منائے گی:محمد اقبال ہنجراء اور دیگر رہنماؤں کا خطاب

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)طلباء تنظیموں نے ہر دور میں ملک و قوم کو بہترین قیادت دی ہے ،طلباء یونین پر عائد پابندی طلباء حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور طلباء کی مثبت سوچوں کو قید کرنے کے مترادف ہے جس سے ملک میں با صلاحیت لیڈر شپ کا فقدان پیدا ہورہا ہے ،انجمن طلباء اسلام طلباء کے حقوق کے تحفظ کے لئے 9 فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد اقبال ہنجرا سابق راہنما اے ٹی آئی پنجاب اور صدر مصطفائی تحریک گوجرانوالہ ڈویژن ،ڈاکٹر احمد نورانی جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک ضلع گوجرانوالہ،چوہدری شازب علی چٹھہ سابق ضلعی ناظم اے ٹی آئی گوجرانوالہ،حافظ رانا حماد محمود راہنما انجمن طلباء اسلام گوجرانوالہ سٹی نے انجمن طلباء اسلام گوجرانوالہ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی جمہوریت ہے وہاں طلباء تنظیمیں آزاد اور طلباء کو ان کے جمہوری حقوق مل رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے نا اہل حکمرانوں نے طلباء حقوق پر مسلسل ڈاکہ ڈال رکھا ہے جو بنیادی انسانی ساتھ ساتھ 1973 ء کے آئین کی صریحاٌ خلاف ورزی ہے ۔