اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملک میں نیشنل گرین ڈے آج منایا جائے گا، وزیر اعظم شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کے زیر اہتمام نیشنل گرین ڈے آج منایا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں نیشنل گرین ڈے کے حوالے سے تقریبا ت کا اہتمام آج کیا جائے گا جبکہ مرکزی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہو گی جہاں وزیراعظم نوازشریف 20 خصوصی بچوں کے ہمراہ شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل گرین ڈے پرچاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں بھی تقریبات کاانعقادکیاجائے گا۔آج ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ درخت بھی لگائے جائیں گے۔ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر مہم کا آغاز کریں گے۔ ملک بھر میں گرین ڈے کی 100سے زائد تقریبات ہوں گی۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاق اور صوبوں میں شجرکاری مہم کا آغاز ایک وقت میں ہوگا۔