اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطے میں امن و امان کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں شخصیات نے 20 منٹ تک گفتگو کی اوراس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان خطے میں قیام امن کے لیے بات چیت کی گئی جب کہ اس دوران امریکی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا۔