اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فرنیچر کے خام مال پردرآمدی ڈیوٹی میں کمی کا مطالبہ

کراچی(بزنس ڈیسک) آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فرنیچر کی صنعت کو شدید مشکلات سے نکالنے کے لیے فرنیچر کے درآمدی خام مال پر ڈیوٹی کی شرح میں کمی کا اعلان کرے۔انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی بجٹ میں فرنیچر مینوفیکچرنگ میں استعمال ہونے والے ایم ڈی ایف بورڈ پرڈیوٹی کی شرح 15 فیصد سے کم کر کے 5فیصدکی جائے کیونکہ ایم ڈی ایف بورڈ کے مقامی تیار کنندہ گان بھی اپنی پیداواری استعداد بڑھانے کے بجائے بیرونی ممالک سے درآمدات کررہے ہیں جس سے مقامی طور پر تیار ہونے والے فرنیچر کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ہورہا ہے جبکہ ملک میں جنگلات میں خطرناک حد تک کمی، درختوں کی قبل از وقت کٹائی اور جنگلات پرمافیا کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ سے لکڑی کی مقامی پیداوار ضرورت سے 80فیصدکم ہوگئی ہے۔حکومت کی جانب سے فرنیچرکے خام مال کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اقدامات نہ کیے جانے سے خدشہ ہے کہ فرنیچر کے کاروبار سے وابستہ لاکھوں افراد بیروز گار ہوجائیں گے،قیمتیں بڑھنے سے خریداروں کی قوت خرید متاثراورپاکستانی فرنیچرکی غیرملکی مارکیٹس بھی ہاتھ سے نکل جائیں گی۔انھوںنے کہا کہ خام مال کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کے نتیجے میں صرف ایک سال میں فرنیچر کی قیمتوں میں 30فیصد سے زائدکا اضافہ ہوچکاہے، اوسط درجے کا فرنیچر 15تا 20ہزار روپے مہنگا ہوگیا ہے، صرف 2 سال میں لکڑی 3 گنا تک مہنگی ہوگئی، 1500روپے فی مربع فٹ میں فروخت ہونے والی فی سومربع فٹ لکڑی کی قیمت3000روپے تک پہنچ چکی ہے۔