اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر تعلیم اساتذہ کی اپ گریڈیشن فوری کر کے اساتذہ کو خوشخبری دیں،پنجاب ٹیچرز یونین

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد امتیاز طاہر ،رانا لیاقت علی ،چوہدری سرفراز ،رانا انوار ،جام صادق ،رانا الطاف ،صفدر کالرہ ،محمد یونس حسن ،مہر اشرف ،ساجد چشتی ،راؤ شمشاد ،راؤ عابد ،مرزا طارق ،میاں ارشد ،انعام اللہ ،ملک اعظم ،شبیر احمد مرزا،عنصر فاروق بھٹی ،حبیب اللہ ،محمد طارق قریشی ،رانا شفیق،محمود ایاز،امتیاز چیمہ ،شبیر احمد گھمن ،امانت باجوہ ،چوہدری اکرم ،خالد شریف و دیگر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان اور مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی کے مابین طے پائے جانے والے مذاکرات میں سے بہت سے معاملات حل کر دئیے گئے اس طرح اساتذہ کی اپ گریڈیشن بھی فوری کر کے اساتذہ کو خوشخبری دیں ۔ان مزاکرات کی روشنی میں ای ڈی او تعلیم محمد فاروق ضلع سیالکوٹ کے تین سو ستر پرائمری بوائز اینڈ گرلز سکول جو کہ سیکنڈ فیز میں پیف کے حوالے کیے جا رہے تھے ان سکولوں کے لئے بنائی جانے والی کمیٹی نے ان سکولوں کا ری وزٹ کر کے اب 370کی بجائے صرف ضلع سیالکوٹ کے37سکولز کی سمری تیار کر کے اعلیٰ احکام کو رپورٹ کر دی ہے اب اعلیٰ احکام دیکھتے ہیں کہ اس پر کیا حکمت عملی اپناتے ہیں ۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد امتیاز طاہر نے مزید کہا کہ پی ایس ٹی مردانہ ،زنانہ ٹیچرز اپنے ٹیچر پیکج کے سلسلے میں اپنی فائلیں بمعہ اے سی آر فوری دفتر میں جمع کروائیں تاکہ اساتذہ کو ٹیچرز پیکج کا اجراء جلد ہو سکے ۔