اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قوم کی دعائوں کے سائے میں وزیراعظم میاںنواز شریف کا آپریشن کامیاب رہا ,رکن پنجاب اسمبلی شبینہ زکریا بٹ

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)رکن پنجاب اسمبلی شبینہ زکریا بٹ نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے دل کے کامیاب آپریشن پر خوشی ومسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا قوم کی دعائوں کے سائے میں وزیراعظم میاںنواز شریف کا آپریشن کامیاب رہا اللہ تعالیٰ نے بڑی مہربانی کی اور وزیراعظم مشکل مرحلے سے گزر گئے ہیں ۔خدا کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے اپنی رہائش گاہ پر وزیراعظم نواز شریف کی زندگی اورجلد صحت یابی کیلئے دعائیہ محفل کے انعقاد کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جلد صحت یاب ہو کر قوم کے درمیاں ہونگے اور خدمت اورترقی کا سفر نئے جوش وعزم سے شروع کریں گے۔ ایٹمی طاقت کے بعد نواز شریف وطن عزیز کو معاشی طاقت بنائیں گے ۔ شبینہ ززکریا کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم میاں نوا ز شریف کیلئے فکر مند رہی ان کی دعائوں نے کام کردکھایا وزیراعظم کا آپریشن بڑا کامیاب رہا ۔مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خائف اپوزیشن نان ایشو پیدا کررہی ہے۔ انشاء اللہ 2018؁ء میں بھی مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں پھر جیتے گی ۔