اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چین میں 93 سالہ دادی نے مارشل آرٹس میں اپنی مہارت سے سب کو حیران کردیا

بیجنگ(دلچسپ ڈیسک) چین میں 93 سالہ دادی نے مارشل آرٹس میں اپنی مہارت دکھا کرلوگوں کوحیرت زدہ کردیا۔چین کے صوبے ذی جیانگ کے گاؤں ڈون گوان میں 93 سالہ بڑی بی زان ہیگزیان عمر کے اس حصے میں بھی اتنی فٹ ہیں کہ وہ لوگوں کو مارشل آرٹس کے داؤ بیچ سکھاتی ہیں، کہنے کو تو زان ہیگزیان دادی اماں ہیں لیکن مارشل آرٹس کنگ فو کی ماہر ہیں، اس عمر میں لکڑی کے ساتھ مارشل آرٹس کے داؤ پیچ لڑاتی دادی کی مہارت دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔بوڑھی خاتون 93 سال کی عمرمیں بھی مکمل فٹ ہیں اور اپنی فٹنس کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ روزانہ ورزش کرنا اور مناسب غذا ہی ان کی فٹنس کا راز ہے۔