اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اوورسیز پاکستانیوں کو درپیس مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں، ایم ڈی OPF حبیب الرحمن گیلانی

دبئی (اوورسیز ڈیسک)پوری دنیا میں جہاں جہاں بھی پاکستانی بسلسلہ روزگار مقیم ہیں وہ کسی نہ کسی مسئلے سے ضرور دوچار ہیں۔ ان مسائل کے حل کے لئے حکومت پاکستان کا ادارہ اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن OPF موجود تو ہے لیکن اس کی کارکردگی سے اوورسیز پاکستانی مطمئن نہیں ہیں۔ حال ہی میں OPF کے لئے نئے ایم ڈی حبیب الرحمن گیلانی کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جنہوں نے فرض اولین سمجھتے ہوئے ابتدائی چھ ماہ م یں دورے شروع کرکے اوورسیز پاکستانیوں سے اُن کی دہلیز پر جاکر مسائل سننے کا سلسلہ شروع کیا ہے جو خوش آئند ہے اور بعید ہے کہ OPF کو سفید ہاتھی مشہور تھا اب شاید اس صورتحال سے باہر نکل آئے۔ گزشتہ روز قونصلیٹ آف پاکستان دبئی میں نئے ایم ڈی OPF حبیب الرحمن گیلانی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے ڈپٹی قونصل جنرل رانا ثمر جاوید، پریس قونصلر عاشق حسین شیخ، OPF بورڈ آف گورنرز کے ممبر چودھری نورالحسن تنویر اور پاکستانی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ارکان بھی موجود تھے۔ OPF-02 پریس کانفرنس کے آغاز میں چوہدری نورالحسن تنویر نے OPF کےا یم ڈی حبیب الرحمن گیلانی کی آمد کا مقصد بتایا جبکہ حبیب الرحمن گیلانی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہی کے لئے وہ خوب بیرونی ممالک کا دورہ کررہے ہیں اور براہ راست لوگوں سے مل کر ان کو درپیش مسائل معلوم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا کے بہت سے ممالک میں لاکھوں کی تعداد میں موجود یں لہٰذا ان کے مسائل سے آگاہی کے لئے ایڈوائزری بورڈ کے ممبران اپنے اپنے علاقوں سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل معلوم کرکے تجاویز کے ساتھ اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن کو بھجوائیں گے جس پر فوری ایکشن لیا جائے۔ بیرون ملک پاکستانی سکولوں کی زبوں حالی کا تذکرہ کرتے ہوئے حبیب الرحمن گیلانی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی سکول واقعی مسائل کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابوظہبی میں دو پاکستانی سکولوں کے وزٹ کے بعد اصل صورتحال سامنے آئی ہے۔ لہٰذا مستقبل میں OPF کے ذریعے ان سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے سلسلہ میں بھی اقدامات کئے جائیں گے جبکہ کوشش کی جارہی ہے کہ بیرون ملک تمام پاکستانی سکولوں کو OPF کے زیر اہتمام کردیا جائے۔ OPF-01 صحافی سہیل خاور نے سوال و جواب کے سیشن میں کہا کہ دبئی قونصلیٹ کا ویلفیئر سیکشن اپنے فرائض صحیح طور پر انجام نہیں دے رہا۔ یہاں حصول امداد کے سلسلہ میں آنے والے لوگوں کی عزت نفس مجروح کی جاتی ہے۔ ویلفیئر قونصلر صولت ثاقب کا کسی سے رابطہ نہیں ہے ، بہتر ہے کہ ویلفیئر قونصلر کی سیٹ پر کسی مرد کو تعینات کیا جائے کیونکہ ناردرن ایمریٹس میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں سے رابطہ رکھنا لیڈی ویلفیئر قونصلر کے بس کی بات نہیں ہے۔ لہٰذا عوامی فلاح و بہبود کی خاطر قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے ویلفیئر سیکشن میں مرد ویلفیئر قونصلر تعینات کیا جائے تو زیادہ سے زیادہ لوگوں سے رابطہ رکھ سکے اور دن رات کسی بھی قت پاکستانیوں کی مدد کے لئے امارات کے ہر کونے میں خود پہنچ سکے۔
ایم ڈی OPF حبیب الرحمن گیلانی نے تمام باتیں بغور سنیں اور مسائل کے حل کا وعدہ کیا۔