اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دہشت گردی کے خاتمےکیلئے پاک فوج کی بے مثال قربانیوں پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔حاجی محمدحنیف طیب

جدہ(خالد نواز چیمہ) انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے بانی رکن سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی صدر نظام مصطفیٰﷺ پارٹی سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم قدرتی وسائل حاجی محمدحنیف طیب نے جدہ آئے ہوئے انجمن طلبہ اسلام کے سابقہ کارکنوں سے مسجد نبوی میں ملاقات کی اورکارکنوں نے حاجی طیب کوعمرہ کی مبارکباد پیش کی۔ حاجی حنیف طیب نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ میری دلی خواہش ہے کہ ملک میں نظام مصطفیٰ ﷺ کا نفاذ ہو۔ ملک ِپاکستان اللہ اور نبی ﷺ کے نام پر بنایا گیا ہے اس لیے نظام بھی مصطفیٰﷺ کا ہونا چاہیے۔ اُنہوں نے آپریشن "ردالفساد” کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ناموس ِ رسالت کے قانون کو غیر موثر بنانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔مسئلہ کشمیر اقوام ِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کی اُمنگوں کے مطابق حل کیاجائے۔ ملاقات کرنے والوں میں احسن قادری نعیم، سلیمان منہاس، خالد نواز چیمہ، اسد اکرم شامل تھے۔