اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوشہرہ ورکاں:پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن کا احتجاجی مظاہرہ

جو کام ہسپتال میں کرتے ہیں، وہی باہر کریں تو عطائی کہا جاتا ہے:میاں شبیر احمد
نوشہرہ ورکاں (میاں عمران بشیر سے)پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن کا اپنے مطالبات کے حق میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ. مطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال پر مجبور ہونگے. میاں شبیر احمد. تفصیلات کے مطابق الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن پنجاب اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن پنجاب کے ممبران نے اپنے مطالبات کے حق میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں احتجاجی مظاہرہ کیا. مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں شبیر احمد نے کہا کہ ہم احتجاجی مظاہروں یا ہڑتال کے حق میں نہیں کیونکہ اس سے مریض پریشان ہوتے ہیں. مگر سالہا سال سے ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کر کے ہمیں ڈاکٹرز, اور نرسز کی طرح ہڑتالی تحریک شروع کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے. ہمارے چار مطالبات فورا منظور کیے جائے. پہلا مطالبہ درجہ چہارم ہیلتھ سپورٹ سٹاف گریڈ 5 تا 17 کا سروس سٹرکچر فوری بنایا جائے. اور 24 نومبر 2011 کے  الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے سروس سٹرکچر کے نوٹیفیکیشن پر فوری عملدرآمد کیا جائے. دوسرا مطالبہ ہیلتھ پروفیشنلز الاؤنس اور رسک الاؤنس فوری دیا جائے. تیسرا مطالبہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل فوری بنائی جائے. اور چوتھا مطالبہ کنٹریکٹ, ڈیلی ویجز, BOM کے تمام ہیلتھ ملازمین کو ریگولر کیا جائے. اور ہسپتالوں کی نجکاری بند کی جائے. اگر ہمارے مطالبات کو منظور نہ کیا گیا. تو ہم احتجاج کےتمام پہلو استعمال کریں گے. جن میں ہڑتال, دھرنا اور بھوک ہڑتال وغیرہ شامل ہیں. پھر جو بھی حالات ہو اس کی تمام ذمہ داری حکومت پر ہو گی.