گرینڈ سٹی کھاریاں میں آل پاکستان نیزہ بازی کے مقابلے شروع

گرینڈ سٹی جی ٹی روڈ کھاریاں میں جشن بہاراں کے موقع پر دو روزہ آل پاکستان نیزہ بازی کا میدان سجایا گیا ، ملک بھر سے نامور گھڑ سوار وں نے نیزہ بازی کے مقابلہ جات میں حصہ لیا ، گرینڈ سٹی میں ہونے والے ان مقابلہ جات کے انتظامات سید سلمان بن وارث اور سید ریحان بن وارث نے کیے۔ علاقہ بھر سے بچے بڑے اور بوڑھے اس کھیل کا لطف لینے بڑی تعداد میںگرینڈ سٹی پہنچے ، پاکستان کی ثقافت کے مظہر اس شاندار میلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی نے کہا کہ ایسے کھیلوں سے نہ صرف ثقافت کو فروغ ملتا ہے بلکہ یہ ہمارے مثبت امیج کے اظہار کیلئے انتہائی ضروری ہیں ۔ ان کے علاوہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ، گرینڈ سٹی کے ایڈمن مینجر ملک ارشد طاہر، محمد احسن اور نیزہ بازی کے نیشنل پلیئر ماسٹر محمد زمان آف دلانوالہ نے اپنی گفتگو میںنیزہ بازی کے مقابلوںکے انعقاد پر انتظامیہ اور دور دراز سے آنے والے کھلاڑیوںکو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ان مقابلوں میںپاکستان بھر کے نامور گھڑ سوار اپنی مہارت اور قابلیت کا مظاہرہ کرنے کیلئے پہنچے ہوئے تھے۔ اس موقع پرشائقین کیلئے جوس چائے اور دیگر سٹال بھی لگائے گئے ، نیزہ بازی کے پہلے روز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گھڑ سواروں میں سے کل کے فائنل میچ کیلئے انتخاب کیا گیا

IMG_9811IMG_9813IMG_9828IMG_9866IMG_9880IMG_9893