اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سعودی عرب سے ہمارے تاریخی تعلقات صرف دوستانہ نہیں بلکہ روحانی ہیں۔عبدالغفور حیدری

الریاض (عابد شعمون چاند )برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کے حصول کے لیےاتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے کامیابی سے ہمکنار کیا اور پاکستان معرض وجود میں آیا پھر پاکستانی قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو متفقہ آئین دیا۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری جو ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں انہوں نے مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی جانب سے یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقد تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا سعودی عرب سے ہمارے تاریخی تعلقات صرف دوستانہ نہیں بلکہ حرمین شریفین کی بدولت سعودی عرب کے ساتھ ہمارا روحانی رشتہ ہے پوری پاکستانی قوم سعودی عرب کہ ہر مشکل گھڑی میں اور اس کے دفاع کے لیے سعودی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبےسے مستقبل قریب میں پاکستان محفوظ اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا قیام پاکستان سے لیکر اب تک ہمارے پڑوسی ملک نے مختلف طریقوں سےہماری آزادی کو چیلنج کیا ہوا ہے لیکن پاکستانی قوم سمیت،عسکری اور قومی ادارے ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں پاکستان دنیا میں قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور ہمیشہ قائم و دائم رہے گا ممبر نظریاتی کونسل اور سینئر نائب امیر جمعیت اہل حدیث پاکستان مولانا علی محمد ابو تراب نے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی قوم کو متحد رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا یوم پاکستان کا دن ہمارے لیے بہت اہم دن ہے اللہ نے ہمیں آزاد وطن دیا پاکستان میں نظام اسلام کا نفاذ بہت ضروری ہے سفارتخانہ کے پولیٹیکل سیکرٹری شاہ فیصل کاکڑ کے علاوہ سیاسی مذہبی ادبی فلاحی تنظیموں کے اکابرین پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر انجینئر راشد محمود بٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور حافظ عبدالوحید نے بھی یوم پاکستان پر سیر حاصل گفتگو کی تقریب کی نظامت کے فرائض وقار نسیم وامق نے ادا کیےتلاوت قرآن کریم قاری عزیز الرحمن درانی نےکی تقریب کی صدارت مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر ڈاکٹر سعید احمد وینس نےکی انہوں مقررین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان ہمارے لیے اللہ تعالٰی کی طرف سے خاص نعمت ہے تقریب کے آخر میں مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا علی محمد ابو تراب کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی آخر میں پاکستنان کی ترقی سلامتی خوشحالی اور بقا کے لیے مولانا عبدالمالک مجاہد نے خصوصی دعا فرمائی پاکستان مسلم لیگ ن الریاض ریجن کی طرف سے تقریب میں آنے والے معزز مہمانوں کو خوبصورت عشائیہ کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔