اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بنگلہ دیش کا پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے سے انکار

لاہور (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ جولائی سے پہلے کھیلی جانے والی دو میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔پاکستان میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کو دعوت دی تھی۔کرک انفو کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس نے جمعے ڈھاکہ ٹریبیون کو بتایا کہ ’سکیورٹی کے متعلق رپورٹ اطمینان بخش نہیں ہیں اس لیے ہم پیچھے ہٹ رہے ہیں۔پاکستان کی ٹیم کو جولائی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے اور پی سی بی اس سیریز سے ہونے والے منافع سے اپنا حصہ پانے کا خواہش مند ہے کیونکہ ان کا موقف ہے کہ گذشتہ چھ پرس سے بنگلہ دیش کے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنا چاہیے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 2012 اور 2015 میں بنگلہ دیش کے دورے کرچکی ہے لیکن بنگلہ دیشی ٹیم 2008 کے بعد سے پاکستان نہیں آئی ہے۔بنگلہ دیش چوتھی ٹیم ہے جس نے دو سال کے عرصے میں پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ بنگلہ دیش سے قبل ویسٹ انڈیز، آئر لینڈ اور سری لنکا انکار کر چکی ہے۔تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے انعقاد کے بعد ستمبر میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے بڑی ٹیم کے پاکستان آنے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔