اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری کی ریجن کے ڈی ایس پی /ایس ڈی پی اوز سے میٹنگ

ملتان(ملک جاوید وینس)ایف آئی آرمنیجمنٹ سسٹم اور تھانوں کا ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھنے پر متعدد ڈی ایس پی/ایس ڈی پی اوز کو تعریفی سرٹیفیکیٹس سے بھی نوازا گیا۔تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے ریجن کے ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی اوزسے میٹنگ کی۔ میٹنگ کاایجنڈا جرائم کی روک تھام ، انصاف کی بروقت فراہمی ، سائلین سے اخلاق سے پیش آنا، پینڈنگ چالان ، اشتہاری مجرمان وغیرہ کی گرفتاری تھا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ جرائم کے خاتمے اورشہریوں کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں مزید تیزی اور بہتری لائی جائے ۔ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوںنے فرنٹ ڈیسک اور ایف آئی آر منیجمنٹ سسٹم میں مزید بہتری کے اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ریجن میں پینڈنگ چالان اورمجرمان اشتہاری کی فہرستوں کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں پینڈنگ چالان اور مجرمان اشتہاری کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے ڈی ایس پیز سے ہفتہ وار رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ انہوں نے میٹنگ میں ڈی ایس پی/ ایس ڈی اوز کی کارکردگی کا بھی تفصیل جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مجموعی طور پر چالان مکمل کر نے کے حوالے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی ایس پی/ ایس ڈی او صدر لودھراں شفقت ندیم، ڈی ایس پی/ ایس ڈی او دنیا پور رائو نعیم شاہد اور ڈی ایس پی/ ایس ڈی او میانچنوں حافظ خضر حیات کو تعریفی سرٹیفیکیٹس سے بھی نوازاہے۔ دیگر پولیس کو ہدایت دی کہ وہ بھی اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں۔