اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کھاریاں کی اہم خبریں

نااہل حکمرانوں کی وجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ، ملک محمدنعیم
کھاریاں (محمد ارشد چوہدری سے) کرپشن اور دہشت گردی دونوں ملک کے لئے ناسور بن چکے ہیں۔ ملک کو پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے دونوں ناسور کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا ورنہ ملکی ترقی کو بریک لگی رہے گی میرٹ گڈگورننس اور انصاف کہیں نظر نہیں آتا ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کو ہر صورت قائم کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران ملک محمد نعیم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نااہل حکمرانوں کی وجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے انشاء اللہ پی ٹی آئی برسراقتدار آ کر ان سب مسائل کا حل کر لے گی۔

پاکستان میں امن و امان کی بحالی کا اعتراف عالمی سطح پرکیاجارہاہے۔وحید اکرم جانی
کھاریاں (محمد ارشد چوہدری سے) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت میں پاکستان تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) ہالینڈ صدر چوہدری وحید اکرم جانی چک نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان بحال ہوا ہے اور معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے آنے والا دور بھی انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) کا ہوگا۔ مسلم لیگ نے ہر قدم پر ہر موڑ پر ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے انشاء اللہ دس سالوں میں پاکستان دنیا کی دس بڑی معیشتوں میں اہم مقام حاصل کر لے گا۔

شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم
کھاریاں (محمد ارشد چوہدری سے) کھاریاں شہر کا نظام صحیح نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گاڑیاں روڈ کے کنارے اس طرح سے کھڑی کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے دوسری ٹریفک کی روانی میں مشکل پیش آتی ہے اور دوسرے نمبر پر چنگ چی والوں نے ہر چوک پر اس طرح سے اڈے بنائے ہوئے ہیں جس سے آدھا آدھا روڈ بند کرتے ہیں اور جہاں بھی آئے ایک دم بریک لگا کر سواریاں اتارتے اور چڑھاتے ہیں اور ٹریفک اہلکار کھڑے کھڑے منہ دیکھتے رہتے ہیں۔ سڑکوں کے کنارے پر کوئی ترتیب نہیں ہے یہاں تک کہ پیدل چلنے والوں کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔