اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

راحیل شریف کو لے کر ہر بات بڑھا چڑھا کر بیان کی جاتی ہے، گورنر سندھ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) گورنر سندھ محمد زبیر نےکہاہے کہ کراچی آپریشن کاسوفیصدکریڈٹ وزیراعظم نوازشریف کوجاتا ہے۔ میڈیا ہر چیز کا کریڈٹ راحیل شریف کو ہی دیتا ہے۔ اسلام آباد میں دو روزہ ”لیڈرز ان اسلام آباد”بزنس سمٹ سے گورنرسندھ محمد زبیرنےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ کراچی آپریشن کا سو فیصد کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے۔ گورنر سندھ نے شکوہ کیاکہ میڈیاہر چیز کا کریڈٹ راحیل شریف کو دیتا ہے۔ گورنرسندھ کاکہناتھاکہ راحیل شریف ایک عام انسان اور عام جنرل تھے۔ گورنر نے کہاکہ ایسے کہاجاتا ہے کہ جیسے اقبال کی طرح راحیل شریف نے امن کا خواب دیکھا۔ انھوں نے مزید کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ کراچی میں تبدیلی نواز شریف کے آنے سے آئی۔جب تک ضروری ہوا،رینجرزکراچی میں موجود رہے گی۔ انھوں نے دعوی کیا کہ پہلے کراچی 10منٹ میں بندہوجاتاتھا۔اب تمام سیاسی جماعتیں مل کر بھی کراچی کوبند نہیں کرسکتیں۔