اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سعودی عرب میں بزم ریاض کے زیر اہتمام تجدید عہد کے عنوان سے تقریب کا اہتمام

الریاض ( عابد شمعو ن چاند ) سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں بزم ریاض کے زیر اہتمام تجدید عہد کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے قائم مقام سفیر پاکستان حسن وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان جس تیزی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے بہت جلد ہمارا شمار ترقی یافتہ اقوام میں ہوگا،ہماری تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے کہ جب بھی یہ قوم متحد ہوئی ہم نے بڑے سے بڑے چیلنجز کا سامنا بڑی آسانی کے ساتھ کیا ہے اب بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بحثیت قوم ملکر پاکستان کی ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں،بزم ریاض کے صدر تصدق گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمیں ان طاقتوں کو نظر انداز کر دینا چاہئیے جو پاکستان میں مایوسی پھیلا رہی ہیں ہمیں امید کے ایسے چراغ روشن کرنے کی ضرورت ہے جن کی روشنی میں ترقی کی منازل آسانی کے ساتھ طے ہو سکیں، تقریب میں سفارت خانے کے عملے سمیت پاکستانی کیمونٹی کے مرد وخواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی ؛تقریب کی نظامت کے فرائض ہیڈ آف چانسری سردار محمد خٹک اور تنویر میاں نے احسن طریقے سے سر انجام دیئے