اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنماءاور وزیر اعظم پاکستان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے اپنی جماعتوں کے کارکنان کو سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالنے اور انہیں گالیاں دینے سے منع کردیا۔
“A believer is never a person who scoffs at others, calls them names, or utters vulgar and obscene phrases” (Tirmithi).
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 23, 2017
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام سے پہلے مریم نواز نے ترمذی شریف کی حدیث ” کسی بھی شخص کی تضحیک کرنا، اسے برے ناموں سے پکارنا، گالیاں دینا اور دوسروں کے ساتھ بے ہودہ رویہ اپنانا کسی بھی مومن کا وطیرہ ہر گز نہیں“ ٹوئٹ کی اور اگلے ٹوئٹ میں انہوں نے اپنے پہلے ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میری تمام مسلم لیگ ن کے سپورٹرز سے گزارش ہے کہ وہ اپنے سیاسی مخالفین کو برا بھلا نہیں کہیں گے اور نہ ہی ان کے خلاف بے ہودہ باتیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نے انہیں سیاسی مخالفین کی کردار کشی، گالی گلوچ اور تضحیک کرنے سے منع کیا ہے۔
Referring to my previous tweet, I'd personally request all PMLN supporters to refrain from using harsh lang against N critics. Not NS legacy
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 23, 2017
ٹوئٹر پر ہی مریم نواز شریف کو مسلم لیگ کے ایک کارکن نے شکوہ کیا کہ وہ اپنے قائدین کی کردار کشی برداشت نہیں کر سکتے ، اس لئے مجبورا انہیں مخالفین کو گالیاں دینا پڑتی ہیں ۔
I understand that but also keep in mind that you are torch-bearers of Nawaz Sharif legacy. You have to uphold it. https://t.co/PhYysMgDCb
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 23, 2017
لیگی کارکن کو ٹوئٹ ہی کے ذریعے مریم نواز شریف نے کہا کہ میںآپ کے جذبات کو سمجھ سکتی ہوں لیکن یاد رکھیں کہ آپ نواز شریف کے پیغام پر عمل پیرا ہیں اور ان کے پیغام کو آگے بڑھانے کے لئے مشعل بردار کا کردار ادا کر رہے ہیں . اس لئے صبر و برداشت کریں