اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تحریک انصاف آج سیالکوٹ ، پیپلز پارٹی لوئر دیر میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی، جلسوں کی تیاریاں جاری

سیالکوٹ(سید انجم نقوی سے) پانانا لیکس انکشافات کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے والی پاکستان تحریک انصاف آج سیالکوٹ میں سیاسی قوت کا مظاہر ہ کریگی ۔جلسے سے عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اور شیخ رشید بھی خطاب کریں گے۔ادھر پاکستان پیپلز پارٹی بھی آج لوئر دیر میں جلسہ کریگی جس سے سابق صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت ملنے کے بعد تحریک انصاف نے آج سیالکوٹ کے جناح سٹیڈیم میں تیاریاں شروع کر دی ہیں اورگھنٹوں سے کھڑے کنٹینرز، لائٹیں اور دیگر سامان جناح سٹیڈیم میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی لوئر دیر کے علاقے اوڈیگرام میں سیاسی پاور شو کا اہتمام کریگی جس سے پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت بھی خطاب کریگی۔ جلسوں کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ۔
پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کہتے ہیں کہ اجازت نہ بھی ملتی تو جلسہ جناح سٹیڈم میں ہی کرنا تھا اچھا ہوا اجازت مل گی۔ سکیورٹی کے نام پر ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر نے ہم سے اچھی خاصی رقم لی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں سیکیورٹی کے فرائض پی ٹی آئی کے کارکن سر انجام دیں گے جبکہ خوتین کے بیٹھنے کیلئے علیحدہ انتظامات کیے گئے ہیں ۔