اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکاروں پر حملہ ،ایک اہلکار ہلاک ،جواب میں اہلکاروں نے تین نہتے کشمیریوں کوشہید کردیا

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں رات گئے بھارتی پولیس اہلکاروں پر حملہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ،حملے کے بعد بھارتی پولیس نے معصوم کشمیریوں کو نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں تین معصوم کشمیری شہید ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں رات گئے بھارتی پولیس اہلکار گاڑی میں سوار ہو کر گشت کر رہے تھے کہ اچانک ان پر حملہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ۔بعد ازاں بھارتی پولیس اہلکاروں نے معصوم کشمیریوں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں تین نہتے شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔