اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

داعش کا ہدف ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کرنا ہے ،نوجوانوں کو گمراہی سے بچانامشترکہ ذمے داری ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ داعش کا ہدف ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کرنا ہے،داعش کی نوجوانوں میں سرایت کو روکنے کا چیلنج درپیش ہے اور نوجوانوں کو گمراہی سے بچانامشترکہ ذمے داری ہے، آپریشن ردالفساد کااہم مقصد معاشرے سے انتہا پسندی کو ختم کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی آڈیٹوریم میں ہونے والے دہشتگرد ی کو رد کرنے میں نوجوانوں کے کردار پر منعقدہ سیمینار سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈی جی نے کہا کہ سیمینار میں شرکاءکو خوش آمدید کہتا ہو،اساتذہ،طلباءاور دیگر کی میزبانی کا شرف ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے سے انتہا پسندی ختم کرنی ہے،داعش کا مقصد نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے اور وہ بھرتی کے لئے نوجوان نسل کو گمراہ کررہی ہے جبکہ سیمینار کا مقصد انتہا پسندی کی وجوہات کا جائزہ لینا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ ردالفساد کا مقصد انتہاپسندی کو ختم کرنا ہے،آپریشن میں جان قربان کرنے والے زیادہ ترسپاہی افسران ہیں،دی گئی قربانیوں میں 90 فیصد حصہ نوجوانوں کا ہے،نوجوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم پر فرض ہے ان قربانیوں کو ضائع نہ کریں جبکہ ہمیں کامیابیوں کے تسلسل کوجاری رکھنا ہوگا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو انتہاپسندی سے بچانا ہماری ذمے داری ہے اور ذمے داری میں خطرے کی نشاندہی ،جوابی اقدام شامل ہے ،ان ذمے داریوں کی ادائیگی نوجوان نسل کا ہم پر قرض ہے۔سیمینار کے اختتام پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی خطاب کریں گے۔