اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گلیانہ : ملکپور جٹاں میں بچے کی تلاش میں گھر سے نکلنے والی ماں پر اسرار طور پر ہلاک

کھاریاں (تنویر نقوی سے )تھانہ گلیانہ کے علاقہ ملکپور جٹاں کی ایک ماں گمشدہ بچے کی تلاش میں پر اسرار طور پر ہلاک۔پبی جنگل میں نعش کو جنگلی جانور نوچتے رہے تفصیلات کے مطابق تھانہ گلیانہ کے علاقہ ملکپور جٹاں کی ثمینہ کوثر زوجہ محمد اشفاق اپنے گیارہ سالہ بیٹے نعمان کو تلاش کرنے گھر سے نکلی پھر گھر واپس نہ آئی۔ دوسرے دن پبی جنگل سے گلی سڑی اور جنگلی جانوروں کی نوچی ہوئی نعش ملی ۔ثمینہ کی موت کی خبر ملتے ہی اس کے اہل خانہ موقع پر پہنچ کر نعش کو گھر لے آئےاور فوری طور پر نعش کی تدفین کر دی۔ایس ایچ او تھانہ گلیانہ تنویربھٹی نے نمائندہ نیوز الرٹ کو بتایا کہ 7 مئی کو ثمینہ کوثر کی نعش پبی جنگل میں ملی اور اسی روز اس کے گھر والوں نے اس کی تدفین کر دی جبکہ ثمینہ بی بی کی ہلاکت کی اطلاع پولیس کو 6 روز کے بعد دی گئی۔اہل خانہ کا کہنا ہےکہ ہمیں شبہ ہے کہ ثمینہ کوثر کو قتل کیا گیا ہے۔ اس کےلئے قبر کشائی کی جارہی ہے اور لاش کا پوسٹمارٹم کرنے کے بعد جو صورتحال سامنے آئے گی ۔ اس حساب سے کسی قسم کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔