اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کھاریاں پریس کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری

کھاریاں پریس کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ نے منتخب عہدیداران و اراکین سے حلف لیا ،صدر پریس کلب کھاریاں ندیم گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح صحافیوں کو ہر موقع پر تحفظ فراہم کرینگے ، تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں چوہدری ذوالفقار علی باگڑی ،رہنما مسلم لیگ ن میاں امجد محمود ، رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ نعیم نواز ، چیئرمین یونین کونسل گلیانہ ڈاکٹر عباس ، رہنما مسلم لیگ ن حاجی خان اسلم ، حاجی ملک شبیر اور ندیم ڈارکے علاوہ علاقے کی دیگر اہم سیاسی اورسماجی شخصیات سمیت کوٹلہ ، گلیانہ اور ڈنگہ کی صحافی برادری نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ،تقریب میں کھاریاں پریمیئر لیگ کا فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کھاریاں ٹائیگرز اوررنرز اپ ٹیم کھاریاں کنگز سمیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے نقد انعامات ٹرافیاں اور شیلڈز دی گئیں