اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رمضان دسترخوان سجائیں مزیدارکٹلس سے

رمضان میں افطار کے وقت کم وقت میں بن جانے والی جھٹ پٹ ریسیپیزخاتون خانہ کے من کو بہت بھاتی ہیں کیونکہ اس میں وقت بھی کم لگتا ہے اور دستر خوان بھی سج جاتا ہے۔ افطار کے وقت روزہ داروں کا دل چاہتا ہے کہ وہ کچھ چٹ پٹا بھی کھائیں ، آج آپ کے لیے ’’آلو کے کٹلس‘‘ کی ترکیب پیش خدمت ہے جوآسانی سے بن جاتے ہیں اور وقت بھی نہیں لگتا۔
اجزاء
آدھا کلو آلو ابال کر میش کر لیں
ہری مرچیں دو سے تین عدد، باریک کاٹ لیں
ہری پیاز دو عدد، باریک کاٹ لیں
باریک کٹا ہرا دھنیا آدھی گٹھی
بھنا پسا سوکھا دھنیا ایک کھانے کا چمچ یا حسب پسند
بھنا پسا سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ یا حسب پسند
لال مرچ کٹی ہوئی حسب پسند
نمک حسب پسند
کھٹائی پاؤڈر/لیموں کا رس حسب پسند
ڈبل روٹی یا پاپے کا چورا
ایک پھینٹا ہوا انڈا
تیل فرائی کرنے کے لیے
Cutlets
ترکیب
ابلے ہوئے آلوؤں کو اچھی طرح میش کرکے اس میں زیرہ، سوکھا دھنیا، ہری مرچیں، ہرا دھنیا،ہری پیاز،نمک، لال مرچیں، کھٹائی پاؤڈر یا لیموں کارس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
آمیزے کو آپ حسب پسند شکل دے سکتے ہیں، چاہیں تو کباب کی شکل کی ٹکیا بنا لیں ورنہ بچوں کے لیے اسے اسٹک میں لگا کر پوٹیٹو پاپ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ گول بالزبناکر اسٹک میں لگالیں لالی پاپ کی طرح تو یہ بچے بہت پسند کریں گے۔ چاہیں تو بیضوی شکل بھی دے سکتے ہیں۔
تمام آمیزے کی ٹکیاں یا پاپس بنانے کے بعد اسے پہلے انڈے میں ڈپ کریں اور پھرڈبل روٹی کا چورا لگا لیں اچھی طرح سے۔ کچھ دیر فرج میں رکھ دیں۔
کڑاہی میں تیل گرم کر کے انہیں گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں اور کیچپ یا املی کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔