اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,130FansLike
9,992FollowersFollow
567,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاکستان تحریک انصاف دبئی کے انتخابات

دبئی (طاہر منیر طاہر ) گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف دبئی کے انتخابات دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئے جس کی نگرانی سعودی عرب سے آئے پی ٹی آئی کے لیڈران ارشاد خٹک، احمد علوی اور ریاض بادامی نے کی۔ انتخابات کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور دوسال کے لیے اپنے نمائندوں کو منتخب کیا۔ انتخابات میں تین سو سے زائد ووٹرز نے حصہ لیا اور مندرجہ ذیل افراد کو منتخب کیا ۔ صدر عرفان اعوان، نائب صدر چودھری دلاور، جنرل سیکرٹری محمد شاہد خان اور انفارمیشن سیکرٹری جاوید اقبال۔
02 03 04
نئے منتخب عہدیداران کو PTI دبئی اور یو اے ای کے کارکنوں نے مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خیالات کا اظہار کیا۔