اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈنگہ : پولیس کے وحشیانہ تشدد سے 50 سالہ شخص جانبحق

گجرات(سید عابد شاہ) تھانہ ڈنگہ میں پولیس کے ہاتھوں 50 سالہ شخص کی ہلاکت۔تفصیلات کے مطابق غلام عباس کو ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتارکر کے پولیس نے مبینہ طور پر تشدد کر کے ہلاک کر ڈالا۔غلام عباس پر حملہ کرنےاور گھر سے سامان لے جانے کے الزامات لگائے گئے تھے۔ جس کی تفتیش کے دوران پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے غلام عباس حوالات میں ہی دم توڑ گیا۔ مقتول کے بیٹے کا کہنا ہے کہ پولیس نے بااثر افراد کے کہنے پر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی اور میرے والد کو ناجائز حراست میں رکھا۔بااثر افراد ہمارا مکان ہتھیانہ چاہتے ہیں اور جسمانی تشدد کے باعث میرے والد کی موت واقع ہو گئی۔