اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکی ریاستوں کے دلچسپ اور مضحکہ خیز قوانین

واشنگٹن (ویب ڈیسک) یوں تو امریکا حیرتوں کی سرزمین ہے لیکن یہاں کے قوانین بھی دلچسپی سے خالی نہیں، ہم یہاں اس مختصر مضمون میں تصویروں کے ذریعے امریکی ریاستوں کے مضحکہ خیز اور عجیب وغریب قوانین کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

1: نوٹ کو دھاگے سے باندھ کر دوسروں کو لبھانا منع ہے
01-billthread

پینسلوانیا میں نوٹ کو دھاگے سے باندھ کر ہوا میں یا سڑک پر چھوڑ کر لوگوں کو لبھانے یا نوٹ پکڑنے کے ترغیب دینا قانونی طور پر جرم ہے۔

2: جیب میں آئسکریم کون کی ممانعت
02-coneback

الاباما ریاست میں اگر آپ پتلون کی پچھلی جیب میں آئس کریم کون رکھ کر چل رہے ہیں تو خبردار یہ غیر قانونی عمل ہوگا اور آپ پر جرمانہ بھی عائد ہوسکتا ہے۔

3: سوئمنگ پول میں سائیکل چلانا منع ہے
03-cycle

کیلیفورنیا میں سوئمنگ پول میں سائیکل لانا اور چلانے کی کوشش کرنا سخت ممنوع ہے لیکن کوئی یہ تو بتائے کہ گہرے پانی میں سائیکل بھلا کون چلاسکتا ہے۔

4: بچوں کے بے ہنگم ہیئراسٹائل
04-child

ٹیکساس ریاست میں اس بات کی ممائعت ہے کہ چھوٹے بچوں کے ہیئر اسٹائل بڑوں جیسے یا عجیب و غریب رکھے جائیں، اس سے اجتناب ہی بہتر ہے۔

5:سمندری بگلے پر تھوکنا منع ہے
05-seagull

ورجینیا میں سمندری بگلے (سی گل) پر تھوکنا ممنوع ہے، شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ جانور اپنا بدلہ لے کر رہتا ہے۔ انتقام کی آگ میں یہ آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور پرندے پر تھوکنے پر جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

6: کاغذی لفافے میں وائلن نہ رکھیں
06-voilin

یوٹاہ میں اگر آپ سڑک پر وائلن لے کر چل رہے ہیں تو اسے اپنے کیس میں رکھئے کیوں کہ اسے کسی کاغذی لفافے میں رکھنا سخت منع ہے۔

7: سوپ پئیں مگر تمیز سے
07-soup

نیوجرسی میں اگر آپ کسی عوامی مقام پر بیٹھے ہیں اور سوپ پی رہے ہیں تو اس میں تمیز کا خیال رکھیں اور سوپ پیتے ہوئے نہ آواز نکالیں کیوں کہ یہ سخت بدتمیزی میں شمار ہوتا ہے۔

8: امریکی پرچم پر گول دائرے نہ بنائیں
08-polkadot

اگر آپ واشنگٹن میں ہیں تو امریکی پرچم پر پولکا ڈاٹ یعنی گول دائرے بنانے سے گریز کیجئے ورنہ گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔

9: درختوں پر کیل ٹھونکنا منع ہے
09-nail

امریکی ریاست میری لینڈ میں درختوں پر کیل ٹھونکنے پر 50 ڈالر یعنی 5 ہزار روپے کا جرمانہ ہوسکتا ہے، درختوں کو اس طرح اذیت سے بچانے کا یہ اچھا طریقہ ہے جسے پاکستان میں بھی رائج ہونا چاہیے جہاں لوگ درختوں پر نام چھیدتے اور جن بھوت اتارنے کے لیے کیلیں ٹھونکتے نظر آتے ہیں۔

10: کان میں سکے نہ پھنسائیں10-Coin

ہوائی میں امریکی سکے کان میں پھنسانا منع ہے کیوں کہ یہ امریکی سکے کی تحقیر سمجھی جاتی ہے۔

11: تتلیوں کو پن کرنا بھی منع ہے
11-Pin

آرکنساس میں کسی بھی جاندار کو مارنے یا مارکر اسے محفوظ کرنے کے لیے لائسنس درکار ہوتا ہے، خواہ وہ چھوٹی تتلی ہو یا پھر کوئی بڑا جانور ہو۔

12: دودھ کا ڈبہ خراب نہ کیجئے12-milk

امریکی ریاست میسوری میں دودھ کے ڈبے کی شکل اس طرح بگاڑنا کہ دودھ بہنے لگے منع ہے۔