اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جے آئی ٹی کا منی ٹریل پر عدم اظمینان، رپورٹ میں نوازشریف ،حسن نواز اور حسین نواز کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کر نے کی سفارش کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے جس میں انہو ں نے وزیراعظم نوازشریف ،حسن نواز ،حسین نواز کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی ہے ۔جے آئی ٹی کی رپورٹ 256 صفحات پر مشتمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ مدعاعلیہان کی ظاہرکردہ دولت اور ذرائع آمدن میں واضح فرق ہے،معلوم ذرائع آمدن اور ان کے رہن سہن میں تضاد کی نشاندہی ہو ئی ہے اور اس بنا کر وزیراعظم نوازشریف ،حسن نواز اور حسین نواز کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کیا جائے ۔ بڑی رقوم کی قرض اور تحفے کی شکل میں بے قاعدگی سے ترسیل کی گئی ہے ،بے قاعدہ ترسیلات لندن کی ہل میٹل کمپنی،یواے ای کی کیپٹل ایف زیڈای کمپنیوں سے کی گئیں ،بے قاعدہ ترسیلات اور قرض نوازشریف،حسین نواز اور حسن نواز کو ملا،نوازشریف،حسین ،حسن نوازجے آئی ٹی کے سامنے رقوم کی ترسیلات کی وجوہات نہیں بتاسکے۔جے آئی ٹی کا اپنی رپورٹ میں کہناہے کہ یہ رقوم سعودی عرب میں ہل میٹل کمپنی کی طرف سے ترسیل کی گئیں۔ جے آئی ٹی کا رپورٹ میں کہناتھا کہ ان فنڈز سے برطانیہ میں مہنگی جائیدادیں خریدی گئیں،انہی آف شورکمپنیوں کو برطانیہ میں فنڈز کی ترسیل کے لیے استعمال کیا گیا۔جے آئی ٹی مجبور ہے کہ معاملے کو نیب آرڈیننس کے تحت ریفر کردے،نیب آرڈیننس سیکشن9اے وی کے تحت یہ کرپشن ،بدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے، نیب آرڈیننس سیکشن9اے وی کااطلاق تب ہوتاہے جب اثاثے زرائع آمدن سے زیادہ ہوں۔
news-1499688447-2268 news-1499688447-2476 news-1499688447-3599 news-1499688447-4923