اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کھاریاں میں ڈاکٹر خضرحیات کے بیٹے کی ہلاکت حادثہ قرار

کھاریاں کے معروف ڈاکٹر خضرحیات کے بیٹے کی پراسرار ہلاکت کو مبینہ طور پر اہلخانہ نے حادثہ قرار دیکر پولیس کاروائی رکوا دی۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق متوفی کی موت کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی، سی سی ٹی وی فوٹیج سے موصول ہونے والے شواہد میں دیکھا گیا کہ جیسے ہی حسین علی گھر کے صحن میں داخل ہوا اسے کرنٹ لگی اور وہ گر پڑا۔

واقعے کے روز متوفی کے والد ڈاکٹر خضر حیات ہسپتال میں ڈیوٹی پر تھے جبکہ بقیہ فیملی بیرون ملک مقیم ہے، وقوعہ کے وقت متوفی گھر میں اکیلا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر کے عقبی صحن میں گھاس کی آبیاری کیلئے پانی کی موٹر چلائی گئی تھی جو کافی دیر تک چلتی رہی اور صحن پانی سے بھر گیا۔

قوی شبہ ہے کہ پانی کی موٹر شارٹ تھی اور پانی کے ذریعے کرنٹ پورے صحن میں پھیل گئی۔

شواہد سامنے آنے کے بعد متوفی حسین علی کے ورثا سے ڈیڈ باڈی کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کرتے ہوئے قانونی کاروائی رکوا دی۔

کھاریاں کے معروف ڈاکٹر کے بیٹے کی پراسرار ہلاکت